Header Ads

Header ADS

مسلم لیگ ن اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی

مسلم لیگ ن اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی

مسلم لیگ ن اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4مارچ 2018ء)معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان تقسیم ہو گئی ہے۔مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا جیتنا ان کے لئے ایک دھچکا ثابت ہوا ہے۔ جب کہ اب مسلم لیگ ن میں بھی دو گروپس دیکھنے میں آئے ہیں۔
ایک گروپ زبیر گل ہے جب کہ دوسرا گروپ افضل بھٹی کا ہے۔اور ان دونوں گروپس کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن پنجاب میں دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔اور اس تقسیم نے پہلا جھٹکا پنجاب کے اندر چوہدری سرور کی صورت میں دیا ہے۔اور اب ن لیگ اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر مزید ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہو گی۔اور اگلے دودنوں میں مسلم لیگ ن کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے مسلم لیگ ن کو چھوڑ جائیں گے۔

No comments

Contributors

Powered by Blogger.