Header Ads

Header ADS

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اہم رہنماء کو نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اہم رہنماء کو نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے اہم رہنماء کو نا اہل قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2018ء):سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی مشیر عبد المنعم کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما شیر عالم نے عبد المنعم کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ میں جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں تین رکنی نے سماعت کی۔ عبد المنعم کے خلاف انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے صوبائی مشیر کو نا اہل قرار دے دیا۔
عبد المنعم کے پی کے کے مشیر بھی رہے۔ ان پر کے پی کے محکمہ تعملیم کے گھوسٹ ملازم ہونے کا الزام تھا۔ سپریم کورٹ نے عبد المنعم کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا۔ عبد المنعم پر سرکاری ملازمت چھوڑنے کے بعد مقررہ وقت پر الیکشن لڑنے کا الزام عائد تھا۔ وہ بطور ٹیچر بھی اپنی تنخواہ وصول کرتے تھے۔ عبد المنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے کیس کا مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ عبد المنعم کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کیا جائے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا۔

No comments

Contributors

Powered by Blogger.