Header Ads

Header ADS

سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری‘نون لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابل

سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری‘نون لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان مقابل

سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ..
               سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 04 مارچ۔2018ء)سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 30 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری یاسر ظفر سندھو اور تحریک انصاف کے راﺅ ساجد محمود کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
 حلقے میں ایک لاکھ 73ہزار 912 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔حلقہ پی پی 30 تحصیل کو ٹ مو من اور تحصیل بھلوا ل کی 16یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن چوہدری طاہر سندھو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
 یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد میں سے مرد ووٹرز 98 ہزار 136 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 776 ہے۔ حلقہ میں 137 پولنگ اسٹیشن پر 386 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امن و امان کیلئے فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے جبکہ محکمہ پولیس کے 2ایس پی 5 ڈی ایس پی 7 انسپکٹرز اور ایک ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نا اہلی کے بعد یا سر ظفر سندھو سے شیر کا نشا ن واپس لے کر انہیں پک اپ وین کا انتخابی نشا ن الاٹ کیا گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راﺅ ساجد محمو د چند روز قبل جمعیت علما ئے اسلام (ف )چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں زیادہ گہما گہمی دیکھنے میں نہیں آرہی اور نا ہی دونوں جماعتوں کے اہم راہنماﺅں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے۔

No comments

Contributors

Powered by Blogger.